ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 25, 2025 9:45 AM | PM GUJRAT VISIT

printer

وزیر اعظم آج گجرات کے 2 دن کے دورے پر جارہے ہیں، جہاں وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج سے گجرات کا دو روزہ دورہ شروع کریں گے۔ جناب مودی اپنے دورے میں آج شام  احمد آباد میں کھودَل دھام گراؤنڈ میں 5 ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح  کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِس موقع پر وہ ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ جن پروجیکٹوں کا آج آغاز کیا جائے گا، اُن کا تعلق شہری ترقی، توانائی، سڑکوں اور ریلویز سے ہے۔

اپنے دورے کے دوسرے دن کل جناب مودی احمد آباد کے ہنسل پور علاقے میں ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈس کو علاقے میں ہی تیار کیے جانے کے کام کاج کا افتتاح کریں گے اور 100 ملکوں کو برآمد کیے جانے کے لیے بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی ایک کھیپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

عالمی درجے کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹی وٹی کے حکومت کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم، کئی ریلوے پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کریں گے، جن کی لاگت 1400 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اِن پروجیکٹوں میں 65 کلو میٹر طویل مہسانہ-پالن پور ریلوے لائن اور کلول-کڈی-کٹوسن سڑک کو چوڑا کیا جانا اور بیچ راجی-رانُج ریل لائن کو دوہرا کیا جانا، شمالی گجرات میں محفوظ تر اور مزید سہولت آمیز رابطے کے لیے چوڑے راستے میں اور زیادہ گنجائش پیدا کرنا شامل ہے۔ وہ کٹوسن روڈ اور سابرمتی کے درمیان ایک مسافر ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور بیچ راجی سے ایک مال بردار ریل گاڑی کا بھی آغاز کریں گے، جس میں کاریں لے جائی جا سکیں گے۔

اِن اقدامات سے خطّے میں صنعتی ترقی کو رفتار ملے گی، ٹرانسپورٹ کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور نئے اقتصادی موقعے پیدا ہوں گے۔