September 22, 2025 9:40 AM | PM Tripura Visit

printer

وزیر اعظم، نریندر مودی آج دیر گئے تریپورہ کے شہر  اُدے پور میں ماتا تریپورہ سُندری مندر کا افتتاح کریں گے، جسے نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ 51 شکتی پِیٹھ مندروں میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم، نریندر مودی آج دیر گئے تریپورہ کے شہر  اُدے پور میں ماتا تریپورہ سُندری مندر کا افتتاح کریں گے، جسے نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ 51 شکتی پِیٹھ مندروں میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم اروناچل پردیش کے دورے کے بعد دوپہر کو اگرتلا پہنچیں گے۔ اِس کے بعد وہ اُدے پور میں گومتی ضلعے کے صدر دفتر جائیں گے، جہاں وہ پرشاد اسکیم کے تحت تریپورہ سُندری مندر کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم، مندر میں پوجا ارچنا بھی کریں گے۔ اسی دوران اگرتلا اور اُدے پور میں حفاظت کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

52 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے صدیوں پُرانے تریپورہ سُندری مندر کی تعمیر نو کی گئی ہے۔ اِس پروجیکٹ کے لیے تریپورہ حکومت 7 کروڑ روپے کا عطیہ دے رہی ہے۔ ریاست کی مالامال ثقافتی وارثت کی مشہور علامت، اِس مندر کی تجدید کاری، اُس کی پائیدار ثقافتی اور روحانی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اُدے پور میں مہاراجا Dhanya Manikya نے 1501 میں اِس مندر کو تعمیر کیا تھا۔ یہ مندر ملک میں 51 شکتی پیٹھ میں سے ایک ہے اور کولکاتہ کے کالی گھاٹ کالی مندر اور گوہاٹی کے Kamakhya مندر کے بعد مشرقی بھارت میں اِس طرح کا یہ تیسرا مقدس مندر ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے نئے سرے سے تعمیر کیا گیا مندر کا افتتاح، ختم نہ ہونے والی وراثت کو تحفظ اور اُسے فروغ دینے میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔