مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج تمل سمیت علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے مضبوط عزم کو دوہرایا۔
CISF کے 56ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے تمل ناڈو کی مالا مال ثقافتی وراثت کی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور ریاست کی لسانی اور ثقافتی وراثت کا احترام کرنے کے تئیں وزیر اعظم مودی کی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمل زبان، ثقافت اور روایات بھارتی ثقافت کا ایک قیمتی گہنا ہے اور پورا ملک اِس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے۔ CISF کی تعریف کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہاکہ CISF ملک کی ترقی کا ایک حصہ رہا ہے اور ملک کے عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ملک کی اہم تنصیبات میں غیرمعمولی خدمات انجام دے رہا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہاکہ اِس موقع پر فورس کے 22 مثالی فوجیوں کو تمغے دینا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں، 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔