وزیراعظم نریندر مودی نے Trinidad and Tobago کی اپنی ہم منصب کملا پرساد بِسیسرسے بہت سے موضوعات پر بات چیت کی۔ انھوں نے یہ گفتگو پورٹ آف اسپین کے مشہور ریڈ ہاؤس میں کی۔ اِس کے بعد دونوں ملکوں نے بہت سے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کے، چھ معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں بنیادی ڈھانچہ اور دوا سازی کے شعبے شامل ہیں۔
وزیراعظم نے Trinidad and Tobago کی صدر کرسٹینا کارلا کنگالو سے بھی، پریزیڈنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اِس سے پہلے دن میں وزیراعظم مودی نے، Trinidad and Tobago کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اِس موقع پر انھوں نے کہا کہ ترقی پذیر دنیا کی آواز اب بھی دبی ہوئی ہے اور بھارت، عالمی جنوب کو اُس کے حقوق دلانے کے لیے، اپنے شراکت داروں کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر مل کر کام کرے گا۔ S/B PM Global South
عالمی حکمرانی میں اصلاحات کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پرانے ادارے، امن اور ترقی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ عالمی جنوب ابھر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک نئے اور شفاف عالمی نظام کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو تقویت دیں، جس سے امن پسند سماج کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
Trinidad and Tobago کے، وزیراعظم کے دورے کی خبریں دینے والی ہماری نامہ نگار نے یہ خصوصی رپورٹ بھیجی ہے۔