May 13, 2025 9:42 AM | PM-ADDRESS

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ دنیا نے بھارت کی صلاحیتوں کو دیکھ لیا ہے اور دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائیگا

 

 

وزیراعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کی کامیابی کے تناظر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے بھارت کے پختہ عزم کو اجاگر کیا ہے۔ کَل شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ دنیا نے بھارت کی صلاحیتوں کو دیکھ لیا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ دہشت گردوں کو بالکل بھی بخشا نہیں جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپریشن سندور سے دہشت گرد گروپوں اور اُن کی حمایت کرنے والوں کو یہ واضح پیغام مل گیا ہے کہ بھارت اور اُس کے عوام پر کسی بھی طرح کے حملے کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ جناب مودی نے کہاکہ بھارت دہشت گردی اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے سوا پاکستان کے ساتھ کسی اور معاملے پر کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔ جناب مودی نے دہشت گردی کی حمایت کرنے پر پاکستان سرکار اور وہاں کی فوج پر نکتہ چینی کی اور خبردار کیا کہ اِس طرح کی حرکتوں سے خود انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے، بلکہ اِسے عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت آنے والے دنوں میں پاکستان کے ہرقدم کا جائزہ لیتا رہے گا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اُس نے جو کچھ بھی وعدے کیے ہیں، اُس کے اقدامات بھی اِس کے ساتھ  ہم آہنگ ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن سندور شروع ہونے کے  تین دن کے اندر ہی پاکستان کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بارے میں اُس نے سوچا بھی نہیں تھا۔ جناب مودی نے کہاکہ بھارت کی جارحانہ جوابی کارروائی کے تناظر میں پاکستان اِس سے بچنے کے راستے تلاش کرنے لگا اور اُس نے بڑھتی ہوئی کشیدگی سے راحت حاصل کرنے کیلئے عالمی برادری سے اپیل کرنا شروع کردی۔

جناب مودی نے کہاکہ پاکستان نے اپنی اپیل میں یقین دلایا کہ وہ بھارت کے خلاف سبھی دہشت گردانہ سرگرمیاں اور فوجی جارحیت روک دے گا۔ وزیراعظم نے بھارت کی سکیورٹی کے نظریے کے تین اہم ستونوں کا تذکرہ کیا۔ اِن میں سے پہلا فیصلہ کن جوابی کارروائی کا ہے۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہاکہ بھارت کسی بھی خطرے کے خلاف اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہاکہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اتحاد بھارت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ جناب مودی نے یہ بات دوہرائی کہ اگرچہ یہ دور جنگ کا نہیں، اِس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا بھی نہیں ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہاکہ دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی ایک بہتر اور زیادہ محفوظ دنیا کی گارنٹی ہے۔

LT GENERAL RAJEEV CHOPRA

ہم نے وزیر اعظم کے خطاب کے بارے میں دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوپڑا سے بات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔