June 26, 2025 10:33 AM | PM Pragati

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کَل Pragati کی 48 ویں میٹنگ کی صدارت کی اور کانکنی، ریلویز اور آبی وسائل کے کلیدی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

وزیراعظم نریندر مودی نے کَل Pragati کی 48 ویں میٹنگ کی صدارت کی اور کانکنی، ریلویز اور آبی وسائل کے کلیدی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے نقطہ نظر سے ان پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل،    بین ایجنسی تال میل اور معاملات کو حل کرنے کے مقصد سے اِن کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی عمل آوری میں تاخیر سے بڑھتی تخمینہ لاگت پر دوگنا بوجھ پڑتا ہے اور شہریوں کو ضروری خدمات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم نہیں ہو پاتا۔

پرائم منسٹر- آیوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچے کے مشن کے جائزے کے دوران جناب مودی نے سبھی ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ آرزومند ضلعوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کریں۔

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غریبوں، حاشیے پر رہنے والے لوگوں اور بنیادی خدمات سے محروم آبادی کے لیے معیاری حفظانِ صحت تک مساوی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے دفاعی شعبے میں خود کفالت کو فروغ دینے کے لیے غیر معمولی اور مثالی طریقہئ کار کا بھی جائزہ لیا۔ اُن کی وسیع تر افادیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے آپریشن سندور کی کامیابی کا ذکر کیا جس پر دفاعی شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی خود کفالت کے ایک طاقتور ثبوت کے طور پر ملک کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عمل در آمد کیا گیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔