ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 5, 2025 10:14 AM | PM Home Work

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کے ساتھ گفتگو کی اور اُن پر زور دیا کہ وہ سودیشی اور ووکل فور لوکل کو بڑھاوا دیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عام طور پر ٹیچر اپنے طلبا کو ہوم ورک دیتے ہیں لیکن یہاں وہ ٹیچرس کو ایک ہوم ورک دینا چاہتے ہیں۔ اور وہ کہ وہ سودیشی اشیا کو بڑھاوا دینے کی خاطر اپنے طلبا کے ہمراہ مہم کی کمان سنبھالیں اور ”میک اِن انڈیا“ اور ”ووکل فار لوکل“ کو تقویت پہنچائیں۔

قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کے ساتھ گفتگو میں جناب مودی نے اسکولوں سے کہا کہ وہ اس طرح کے موقعوں کو سودیشی دِوس یا سودیشی ہفتے کے طور پر منائیں، جس میں طلبا اپنے اپنے گھر سے مقامی اشیا لے کر آئیں اور اپنی داستان شیئر کریں۔

جناب مودی نے آرٹ اور کرافٹ کلاسز نیز اِسکول میں ہونے والی تقریبات میں مقامی سامان کے استعمال کی   حوصلہ افزائی بھی کی تاکہ بھارت میں بنائے گئے سامان کے تعلق سے فخر کے ایک مضبوط احساس کو پروان چڑھایا جا سکے۔

وزیراعظم نے اور زیادہ بیداری پیدا کرنے کی خاطر سودیشی اشیا کی ابتدا، انھیں تیار کرنے والوں اور اِن کی قومی اہمیت کے بارے میں بحث مباحثے پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ہر مکان اور ”ہرگھر سودیشی“ کی دکان کے باہر بورڈ ہونے چاہئیں۔