September 21, 2025 9:45 AM | GST Reforms Automobiles

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے اس سال یوم آزادی کے اپنے خطاب میں ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے اور شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس سال یوم آزادی کے اپنے خطاب میں ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے اور شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ GST کی نئی شرحوں کا اطلاق کَل سے ہوگا۔ آج ہم ان اصلاحات کے آٹو موبائل سیکٹر پر ہونے والے اثرات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

GST کونسل نے اس ماہ کی 3 تاریخ کو اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا، جس کے تحت شہریوں کو بڑی راحت فراہم کی گئی ہے۔ آٹوموبائلز پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اب دو پہیہ موٹر سائیکلوں اور چھوٹی کاروں پر 28 فیصد کے بجائے، 18 فیصد GST لاگو ہوگا۔

حکومت کا یہ اقدام بڑی کاروں پر مؤثر ٹیکس کو کم کرے گا، جس سے خریداروں کے لیے انہیں زیادہ سستا بنایا جائے گا۔ گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی سے صارفین کے لیے کاریں زیادہ سستی اور کفایتی ہوجائیں گی، جس سے آٹو موبائل سیکٹر کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ اِس کے علاوہ GST میں کٹوتی پرانی گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گی، جو ایک صاف ستھرا ماحول قائم کرنے میں مددگار ہوگی۔

GST کی شرحوں میں کمی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف سید نے کہا کہ آٹوموبائلز پر GST، 28 فیصد سے گھٹ کر 18 فیصد ہونا ایک خوش آئند راحت ہے، خاص طور پر متوسط طبقے کے لیے، کیونکہ اب گاڑی کا مالک بننا کہیں زیادہ سستا اور آسان ہوگیا ہے۔

GST کی نئی شرحوں سے موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، اِس سے نوجوانوں، پیشہ ور افراد اور کم آمدنی والے متوسط کلاس کے گھرانوں کو موٹر سائیکل رکھنا آسان ہوجائے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔