September 26, 2025 10:40 AM | Bihar Scheme

printer

وزیراعظم نریندر مودی خواتین کو خود کفیل بنانے کی خاطر آج بہار میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کا آغاز کریں گے۔

بہار سرکار نے کہا ہے کہ خواتین سے متعلق وزیراعلیٰ کی روزگار اسکیم ”مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا“ سے خواتین کو  خود کفیل اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

مذکورہ اسکیم کے تحت وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے متعلقہ خواتین کے بینک کھاتوں میں سیدھے دس۔دس ہزار روپے منتقل کریں گے۔ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل مذکورہ اسکیم کو بہت اہم مانا جا رہا ہے۔ اِس کے تحت دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں ”بااختیار خواتین اور خوشحال بہار“ کے عزم کی تکمیل ہو سکے گی۔

اسکیم کے آغاز کے پہلے دن 75 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں دس ہزار روپے کی پہلی قسط منتقل کی جائے گی۔ ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں خواتین کیلئے مختلف بہبود کے اقدامات کے حصے کے طور پر اِس پہل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ آج مجموعی طور پر ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے DBT کے توسط سے بینک کھاتوں میں سیدھے منتقل کیے جائیں گے۔ سرکار نے کہا ہے کہ اگر روزگار صحیح سمت میں آگے بڑھتا ہے تو مستفید ہونے والے افراد کو دو لاکھ روپے کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔