ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 6, 2025 9:42 AM | PM Uttrakhand

printer

 وزیراعظم نریندر مودی اُتراکھنڈ کے ایک دن کے دورے پر آج صبح اُترکاشی پہنچیں گے۔

 وزیراعظم نریندر مودی اُتراکھنڈ کے ایک دن کے دورے پر آج صبح اُترکاشی پہنچیں گے۔ جناب مودی آج Harsil میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C- Sakshi Singh

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ Mukhwa گاؤں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے بعد جناب مودی مُکھوا Viewpoint سے ہمالیہ کا نظارہ کریں گے اور Harsil میں اتراکھنڈ سرمائی سیاحتی نمائش کا بھی جائزہ لیں گے۔ ساتھ ہی جناب مودی ایڈوینچر اسپورٹس ریلیوں اور ٹریکنگ کی مہم کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

اُن کے دورے سے قبل سکیورٹی اور انتظامی بندوبست کو قطعی شکل دی گئی ہے۔ جناب مودی کا یہ دورہ اتراکھنڈ میں سیاحت کو فروغ دینے اور اسے سرمائی سیاحتی مقامات کے طور پر قومی شناخت دیے جانے کی سَمت ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے سے ریاست کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں