وزیر اعظم نریندر مودی آج میزورم، منی پور اور آسام کا دورہ کریں گے اور متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ جناب مودی میزورم جائیں گے، وہ آج صبح آیزول میں 9 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔
بعد ازاں وزیر اعظم منی پور جائیں گے، یہاں وہ 8 ہزار 500کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ منی پور میں جناب مودی آج دوپہر چُورا چاند پور میں 7 ہزار 300 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر وہ ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔
اس کے بعد وزیر اعظم امپھال میں 12 سو کروڑ روپے سے زائد کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔
اس کے بعد وزیر اعظم آسام جائیں گے اور آج شام گواہاٹی میں بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ یومِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقعے پر وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
کل وزیر اعظم آسام میں 18 ہزار 530 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے اہم بنیادی ڈھانچہ جاتی اور صنعتی ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی Darrang میں متعدد پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد جناب مودی گولا گھاٹ میں آسام بایو ایتھانول پرائیویٹ لمیٹڈ کے نومالی گڑھ ریفائنری پلانٹ کا افتتاح کریں گے اور پولی پروپلین پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
پیر کو وزیر اعظم مغربی بنگال کا دورہ کریں گے اور کولکاتہ میں 16ویں کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس 2025 کا افتتاح کریں گے، وہاں سے جناب مودی بہار جائیں گے اور پورنیا ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ پورنیا میں تقریباً 36 ہزار کروڑ روپے مالیت کے کثیر ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر وہ ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ جناب مودی بہار میں قومی مکھانا بورڈ کا بھی آغاز کریں گے۔×