وزیرِ اعظم نریندر مودی آج نیتی آیوگ میں معاشیات کے سرکردہ ماہرین اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ یہ میٹنگ حکومت کی جانب سے اہم معاشی فیصلوں سے قبل جاری مشاورت کے عمل کا ایک حصہ ہے۔ وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن بھی اس بات چیت میں شریک ہوں گی، جس میں اقتصادی امور کے تمام پہلوؤں پر غورو خوض کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ میٹنگ ماہرین کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مستقبل کی ترجیحات پر اپنے خیالات اور تجزیے پیش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
وزیرِ اعظم مودی آئندہ مرکزی بجٹ کے حوالے سے اقتصادی ماہرین کی تجاویز اور خیالات سنیں گے۔ اس کے علاوہ اس بات چیت کے دوران اُن شعبوں پر بھی تبادلہئ خیال کیے جانے کا امکان ہے جہاں ترقی کو فروغ دینے، معاشی استحکام کو مضبوط بنانے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید اصلاحات کی ضرورت ہو سکتی ہے۔x