ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں زراعت اور دیہی خوشحالی سے متعلق بجٹ کے بعد کے ایک روزہ ویبنار سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں زراعت اور دیہی خوشحالی سے متعلق بجٹ کے بعد کے ایک روزہ ویبنار سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کریں گے۔ ویبنار کا مقصد 2025 کے بجٹ اعلانات کے موثر نفاذ کے لیے متعلقہ فریقین کو ایک مرکوز تبادلہ خیال میں شامل کرنا ہے۔ ویبنار میں زرعی ترقی اور دیہی خوشحالی پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ بجٹ میں بیان کردہ ویژن کو عملی شکل دینے کے لیے باہمی اشتراک پر مبنی نقطہئ نظر کو یقینی بنایا جا سکے۔ ویبنار میں سبھی مرکزی وزراء شامل ہوں گے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان آج دوپہر اس پروگرام میں اپنے نظریات پیش کریں گے۔

ویبنار کا مقصد مختلف نظریات کو یکجا کرنے اور مذاکرات کی سہولت فراہم کرنا ہے نیز مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بروقت اور مربوط اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں