وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں بھارت کے دو عظیم روحانی پیشوا اور رہنما سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی بات چیت کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں روحانی رہنما اور دیگر سرکردہ افراد، اُس تاریخی اور نظریہ ساز بات چیت کو یاد کرنے کیلئے اکٹھا ہوں گے، جو بھارت کے سماجی اور اخلاقی تانے بانے کو اب بھی تشکیل دے رہی ہے۔ یہ تقریب سماجی انصاف، اتحاد اور روحانی ہم آہنگی کے مشترکہ نظریئے کو ایک شاندار خراج تحسین ہے، جس کی پُرزور وکالت سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی، دونوں نے کی تھی۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V-C Mayusha
12 مارچ 2025 کو Sivagiri مٹھ میں مہاتما گاندھی کی آمد پر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تاریخی بات چیت ہوئی تھی۔ یہ بات چیت Vaikom ستیہ گرہ، مذہب کی تبدیلی، عدم تشدد، چھوا چھات کے خاتمے اور مظلوم طبقات کی ترقی علاوہ دیگر موضوعات پر مرکوز تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ذات پات کے نظام اور چھوا چھات کے سبب معاشرے میں موجود عدم مساوات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی تھی۔ سری نارائن گرو نے زور دیا تھا کہ تعلیم اور اقتصادی وسائل نچلی ذاتوں کی ترقی کیلئے بے حد ضروری ہیں۔