ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح نئی دلی میں، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے قیام کو 100 سال پورے ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح نئی دلی میں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ RSS کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اِن تقریبات میں RSS کی وراثت، اُس کی ثقافتی دَین اور ملک کے اتحاد میں اُس کے رول کو اجاگر کیا جائے گا۔

اِس موقع پر وزیراعظم ملک کی تعمیر میں RSS کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکّہ بھی جاری کریں گے۔

کیشو بلی رام Hedgewar نے 1925 میں RSS قائم کی تھی۔ لوگوں میں ثقافتی بیداری، ڈسپلن، خدمت اور سماجی ذمہ داری کو بڑھاوا دینے کیلئے رضاکاروں پر مبنی یہ تنظیم قائم کی گئی تھی۔ RSS قومی تعمیرِ نو کیلئے عوام کی شمولیت سے فروغ پانے والی ایک منفرد تحریک ہے، جس نے تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت پہنچانے میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔

گذشتہ 100 سال میں RSS کے رضاکار سیلاب، زلزلے اور سمندری طوفان سمیت قدرتی آفات کے دوران راحت اور بازآباد کاری کی کوششوں میں سرگرمی کے ساتھ شامل رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ RSS سے وابستہ مختلف تنظیموں نے بھی عوامی شمولیت کو بڑھاوا دے کر اور مقامی برادریوں کو مستحکم بناکر نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

من کی بات میں اِس تنظیم کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ RSS نظریاتی غلامی سے بھارتی شہریوں کو آزاد کرانے کیلئے قائم کی گئی تھی۔ جناب مودی نے کسی بھی طرح کے بحران کی کیفیت یا قدرتی آفات کی صورت میں راحت فراہم کرنے میں RSS کے اہم رول کو بھی سراہا تھا۔

RSS کے قیام کو 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں نہ صرف اُس کی تاریخی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا بلکہ بھارت کے ثقافتی سفر میں اُس کے پائیدار رول اور قومی اتحاد کے اُس کے پیغام کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔