وزیراعظم نریندر مودی، آج سے گجرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا اور نگرحویلی اور دمن اور دیو کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم، آج دادر میں Silvasa اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں نمو اسپتال کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ 450 بستر والے اس اسپتال کو 460 کروڑ روپے سے زیادہ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ مرکز کے زیرانتظام علاقے میں یہ اسپتال حفظان صحت کی خدمات کیلئے اہم ثابت ہوگا۔ یہ خطے میں عوام کو خصوصاً قبائلی طبقوں کو جدید طبی خدمات بھی فراہم کرے گا۔
جناب مودی Silvasa میں 2 ہزار 587 کروڑ روپے مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ یہاں ایک عوامی میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔
اِن پروجیکٹوں میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کا کام کاج، اسکول، صحت اور تندرستی کے مراکز، پنچایت اور انتظامیہ سے متعلق عمارتیں، آنگن واڑی مراکز، پانی کی سپلائی اور پانی کی نکاسی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ وغیرہ شامل ہیں۔
اِن پروجیکٹوں کا مقصد کنکٹویٹی میں بہتری لانا، صنعتی ترقی کا فروغ، سیاحت کی حوصلہ افزائی، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے اور اِس کا مقصد یہ بھی ہے کہ خطے میں عوامی بہبود کے اقدامات کو بڑھایا جائے۔
شام میں وزیراعظم گجرات جائیں گے، جہاں وہ سورت میں خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق مہم کا آغاز کریں گے۔ اِس اقدام کے تحت جناب مودی، سورت میں خوراک کی فراہمی کے قومی قانون کے تحت 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ مستفیدین کو فائدہ پہنچانا ہے۔
کَل خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جناب مودی Navsari میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لکھ پتی دیدی سمّلین میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 25 ہزار سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپوں کی ڈھائی لاکھ خواتین کو 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد تقسیم کریں گے۔