وزیراعظم نریندر مودی آج سے گجرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا اور نگرحویلی اور دمن اور دیو کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب مودی گجرات کے سورت اور Navsari اور دمن کے Silvasa میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم Silvasa میں 2 ہزار 587 کروڑ روپے مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ یہاں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم سورت جائیں گے، جہاں وہ خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق مہم کا آغاز کریں گے۔ کل جناب مودی Navsari میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لکھ پتی دیدی سمّلین میں شرکت کریں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Aparna Khunt
اپنے دورے کے پہلے دن وزیراعظم Silvasa میں 400 بستر والے نمو اسپتال اور تحقیقی مرکز کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم مرکزکے زیر انتظام علاقے میں ایک ہزار 75 کروڑ روپے مالیت کے 25 پروجیکٹوں کا آغاز بھی کریں گے۔ وزیراعظم 510 کروڑ روپے مالیت کے13 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں دمن میں 300 بستروں کی صلاحیت کے ساتھ Marwar اسپتال کے چار بلاکوں کی تعمیر، 12 نئے اسکولوں کی تعمیر اور دمن اور دیو میں سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔