ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 10:22 AM | PM KUWAIT VISIT

printer

وزیراعظم نریندر مودی، کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کا دو روزہ دورہ کریں گے، جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی، کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کا دو روزہ دورہ کریں گے، جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کویت کی قیادت کے ساتھ تبادلہئ خیال کریں گے۔ وزیراعظم آج کویت میں بھارتی نژاد کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ایک مزدور کیمپ کا بھی دورہ کریں گے۔ کویت کے امیر کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب مودی 26 ویں Arabian Gulf Cup کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

            وزیراعظم نریندر مودی کو Bayan پیلیس میں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وہ کویت کے امیر اور کویت کے ولی عہد کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگیں کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ کویت کے وزیراعظم کے ساتھ وفد سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔

پچھلے 43 برسوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا خلیجی ملک کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ کویت فی الحال خلیجی تعاون کونسل کی قیادت کر رہا ہے، وزیر اعظم کے اِس دورے سے نہ صرف باہمی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ بڑے خلیجی خطّے کے ساتھ بھارت کے رشتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

تفصیل مغربی ایشیاء کے ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Vinod Kumar

وزیر اعظم کا یہ دورہ کویت کے ولی عہد شہزادے کے درمیان ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ایک میٹنگ اور بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا اگست میں کویت کے دورے کی اعلیٰ سطح کی حالیہ مصروفیات کے بعد ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحیٰ کے دسمبر کے عوائل میں بھارت کے حالیہ دورے نے بھی باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔

بھارت اور کویت کے درمیان 2023-24 میں کاروبار  10 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ کویت بھارت کو خام تیل اور LPG سپلائی کرنے والا ایک اہم شراکت دار ہے۔