وزیر اعظم نریندر مودی جین روحانی پیشوا اور سماجی اصلاح کار آچاریہ ودیانند جی مہاراج کے یومِ پیدائش کی صد سالہ تقریبات کا نئی دلی میں افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر جناب مودی ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
آچاریہ ودیانند مہاراج کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں بھگوان مہاویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ کے اشتراک میں حکومت کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے ساتھ ہی آچاریہ ودیانند جی مہاراج کو قومی خراجِ عقیدت کے طور پر ایک سال جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز ہوگا۔
آچاریہ ودیانندجی نے ملک بھر میں قدیم جین مندروں کے احیا میں اہم رول ادا کیا تھا اور خاص طور سے پراکِرت زبان میں تعلیم، جین فلسفے اور کلاسیکی زبانوں کے لیے کام کیا تھا۔x