June 28, 2025 9:45 AM
16
وزیراعظم نریندرمودی آج نئی دلی میں،جین برادری کے روحانی پیشوا آچاریہ ودیانندجی مہاراج کی صدسالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی جین روحانی پیشوا اور سماجی اصلاح کار آچاریہ ودیانند جی مہاراج کے یومِ پیدائش کی صد سالہ تقریبات کا نئی دلی میں افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر جناب مودی ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ آچاریہ ودیانند مہاراج کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں بھگوان مہاویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ کے اشتراک میں حکومت کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے ساتھ ہی آچاریہ ودیانند جی مہاراج کو قومی خراجِ عقیدت کے طور پر ایک سال جاری رہنے والی تقریبات...