داخلی امور کی وزارت نے شدید بارش، سیلاب، اچانک سیلاب، بادل پھٹنے اور مٹّی کے تودے کھسکنے کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کی غرض سے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے لیے بین وزارتی سطح پر مرکزی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایات پر یہ ٹیمیں متعلقہ ریاستی سرکاروں کی طرف سے جاری راحت کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ موجودہ صورتحال کا بھی بروقت جائزہ لیں گی۔ مرکزی ٹیمیں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے سیلاب اور مٹّی کے تودے کھسکنے کے حادثات سے متاثرہ ضلعوں کا دورہ کریں گی۔
جوائنٹ سکریٹری کی سطح کا ایک سینئر افسر ہر ٹیم کی قیادت کرے گا، جس میں زراعت، اخراجات اور کسانوں کی بہبود کے علاوہ جَل شکتی، بجلی، سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور دیہی ترقی کی وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران شامل ہوں گے۔
وزارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ٹیمیں سینئر افسروں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور انہوں نے تمام ضروری اہم امداد فراہم کی ہے۔×