September 1, 2025 9:40 AM
11
وزارت داخلہ نے قدرتی آفات سے متاثرہ ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، پنجاب اور جموں و کشمیر میں نقصانات کے جائزے کے لیے بین وزارتی مرکزی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
داخلی امور کی وزارت نے شدید بارش، سیلاب، اچانک سیلاب، بادل پھٹنے اور مٹّی کے تودے کھسکنے کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کی غرض سے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے لیے بین وزارتی سطح پر مرکزی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایات پر یہ ٹیمیں متعلقہ ریاستی سرکاروں کی طرف سے جاری راحت کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ موجودہ صورتحال کا بھی بروقت جائزہ لیں گی۔ مرکزی ٹیمیں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے سیلاب اور مٹّی کے تودے...