زمینی یا فضائی راستے سے بھارت میں داخل ہونے والے نیپال اور بھوٹان کے شہریوں کو اب پہلے کی طرح پاسپورٹ یا ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وزارتِ داخلہ نے امیگریشن اور غیر ملکی شہریوں کے استثنیٰ سے متعلق آرڈر 2025 کو نوٹیفائی کیا ہے، جس کے تحت کچھ مخصوص زمروں کے افراد Carriers کو مجاز پاسپورٹ، سفری دستاویزات اور ویزا سے بڑے پیمانے پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان کی اقلیتی برادری جیسے ہندو، سِکھ، بُدھسٹ، جین، پارسی اور عیسائی، جو مذہبی بنیادوں پر ظلم و ستم یا ظلم و ستم کے خدشے کی وجہ سے بھارت میں 31 دسمبر 2024 سے پہلے داخل ہوئے ہیں اور اُن کے دستاویزات بشمول پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی مدّت ختم ہو گئی ہے، اُنہیں مجاز پاسپورٹ اور ویزا رکھنے کی سختی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔×
Site Admin | September 3, 2025 10:12 AM | MHA Nepal and Bhutan
وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ زمینی یا فضائی راستے سے بھارت میں داخل ہونے والے نیپال اور بھوٹان کے شہریوں کو اب پہلے کی طرح پاسپورٹ یا ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
