وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ یہ قیاس آرائی اور دعوے پوری طرح غلط، بے بنیاد اور گمراہ کُن ہیں کہ UPI لین دین پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ MDR عائد کیا جائے گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس طرح کی بے بنیاد اور سنسنی پیدا کرنے والی قیاس آرائیوں سے لوگوں میں بلا وجہ غیر یقینی، خوف اور شک و شبہے کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ سرکار UPI کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو بڑھاوا دینے کے تئیں پوری طرح پابندِ عہد ہے۔
سرکار کی یہ تردید کئی آن لائن رپورٹوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سرکار بڑے UPI لین دین پر MDR نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ MDR ایک طرح کی فیس ہے، جو بینک ادائیگیوں کو Process کرنے کے لیے تاجروں سے چارج کرتے ہیں۔
سرکار نے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کے لیے 2020 میں MDR فیس کا سلسلہ ختم کر دیا تھا۔×