June 12, 2025 9:51 AM

views 17

وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ UPI لین دین پر MDR چارج عائد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ یہ قیاس آرائی اور دعوے پوری طرح غلط، بے بنیاد اور گمراہ کُن ہیں کہ UPI لین دین پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ  MDR عائد کیا جائے گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس طرح کی بے بنیاد اور سنسنی پیدا کرنے والی قیاس آرائیوں سے لوگوں میں بلا وجہ غیر یقینی، خوف اور شک و شبہے کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ سرکار UPI کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو بڑھاوا دینے کے تئیں پوری طرح پابندِ عہد ہے۔ سرکار کی یہ تردید کئی آن لائن رپورٹوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سرکا...