وزارتِ خارجہ میں، مشرقی ملکوں کے امور کے شعبے کے سکریٹری پی کمارن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور برازیل کے صدر Lula da Silva کے درمیان بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے زراعت کی اہمیت اور دونوں طرف معیشتوں میں اس کے اہم رول کو تسلیم کیا۔

Brasilia میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے جناب کمارن نے کہا کہ وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں  ایک دوسرے کو علم اور جانکاری فراہم کرنے، بہترین طور طریقے اور تکنیک کی منتقلی کے شعبے میں اشتراک بڑھانے کی تجویز  پیش کی۔

سکریٹری موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور برازیل کے صدر کی موجودگی میں 3 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے اور اِن کا تبادلہ کیا گیا۔ جناب کمارن نے بتایا کہ اِن معاہدوں میں بین الاقوامی دہشت گردی اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے اشتراک کا سمجھوتہ، ڈیجیٹل کایا پلٹ کے لیے بڑے پیمانے پر کامیاب ڈیجیٹل حل ایک دوسرے کو دستیاب کرانے کی خاطر تعاون کا مفاہمت نامہ اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اشتراک سے متعلق مفاہمت نامہ شامل ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔