نیشنل کیڈٹ کورز NCC نے ایک سنگِ میل طے کیا ہے۔ اُس کی مہم جُو ٹیم نے، کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایوریسٹ سَر کی ہے۔ یہ ٹیم دس NCC کیڈٹس، 4 افسران، 2 جونیئر کمیشنڈ افسران، ایک خاتون کیڈٹ انسٹرکٹر اور 10 نون کمیشنڈ افسران پر مشتمل ہے۔ 10 کیڈٹس میں 5 لڑکے اور 5 لڑکیاں شامل ہیں۔
ایک رپورٹ
V/C -Chiragh Jha
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس مہم کو 3 اپریل کو نئی دلّی سے روانہ کیا۔ وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ملک بھر سے منتخب کیے گئے یہ کیڈٹس ناتجربے کار ہیں۔ اِن لوگوں کو ایک سخت طریقہئ کار کے تحت چُنا گیا ہے اور یہ لوگ ایک طویل تربیتی طریقہئ کار سے گزرے ہیں۔ اپنی تیاری کے طور پر اِن لوگوں نے ماؤنٹ اَبی گبن پر مشق کی ہے، اس کے بعد 15 کیڈٹس کی ایک ٹیم کو چُنا گیا، جسے سردی کے موسم میں رہنے اور تکنیکی تربیت فراہم کی گئی۔ یہ ٹیم اوسطاً 19 سال کی عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ نیپال کے شیرپاؤں نے NCC کی اس ٹیم کے حوصلے کی تعریف کی۔