ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 29, 2025 9:29 AM | VP Preamble

printer

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی آئین کی تمہید اس کی روح ہوتی ہے اور اِس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی آئین کی تمہید اس کی روح ہوتی ہے اور اِس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سوائے بھارت کے، کسی اور ملک کے آئین کی تمہید میں تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

نئی دلی میں ایک کتاب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ تمہید وہ بنیاد ہے جس پر آئین پروان چڑھتا ہے، لیکن بدقسمتی سے، ایک ایسے وقت میں آئین کی تمہید میں تبدیلی کی گئی جب ایمرجنسی کے دوران لوگ غلام بنا لئے گئے تھے۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں سوشلسٹ، سیکولر اور سا لمیت کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا جو کہ آئین کے معماروں کی سوچ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس ملک کی ہزاروں سال کی تہذیبی سرمایے اور علم کو پست کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

S/B Vice President

 امبیڈکر کے پیغامات کی عصری مطابقت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور اِن کے پیغامات ہم وطنوں کے لیے آج بھی معنویت رکھتے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں