July 20, 2025 9:47 AM | VP IDES

printer

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو بھارت کو اُس کے معاملات پر حکم چلائے۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو بھارت کو اُس کے معاملات پر حکم چلائے۔ نائب صدر کے انکلیو میں انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس 2024 کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ایک خود مختار ملک ہونے کے ناطے بھارت میں سارے فیصلے اُس کی قیادت کے ذریعے ہی کیے جاتے ہیں۔ نائب صدر نے بھارت کی کارآمد آبادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُس ملک میں جہاں 65 فیصد آبادی کی عمر 35 سال سے کم ہے، وہ عالمی طور پر رشک کا باعث ہے۔

آپریشن سندور کے دوران عام شہریوں پر حملہ نہ کرتے ہوئے صرف دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بھارت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ بھارت، امن اور عدم تشدد میں یقین رکھتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔