July 20, 2025 9:47 AM
18
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو بھارت کو اُس کے معاملات پر حکم چلائے۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو بھارت کو اُس کے معاملات پر حکم چلائے۔ نائب صدر کے انکلیو میں انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس 2024 کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ایک خود مختار ملک ہونے کے ناطے بھارت میں سارے فیصلے اُس کی قیادت کے ذریعے ہی کیے جاتے ہیں۔ نائب صدر نے بھارت کی کارآمد آبادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُس ملک میں جہاں 65 فیصد آبادی کی عمر 35 سال سے کم ہے، وہ عالمی طور پر رشک کا باعث ہے۔ آپریشن سندور کے دوران عام شہریوں پر حملہ...