نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے امن کے نظریے کو سربلند رکھتے ہوئے درستگی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کر کے ایک نیا عالمی پیمانہ طے کیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے امن کے نظریے کو سربلند رکھتے ہوئے درستگی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کر کے ایک نیا عالمی پیمانہ طے کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی اب کسی ایک ملک کے لیے باعثِ تشویش نہیں رہ گئی ہے، بلکہ یہ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

جے پور میں بھیروں سنگھ شیخاوت اسمرتی پُستکالیہ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ پہلی بار بھارت نے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک جیش محمد اور لشکر طیبہ تنظیموں کے ٹھکانوں پر اچوک حملے کیے اور دنیا نے اس کا ثبوت نہیں مانگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھارت کی بڑھتی ہوئی قوت اور عالمی رتبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ جناب دھنکھڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے نہ صرف فوجی کامیابی حاصل کی ہے بلکہ اُسے سفارتی فتح بھی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہموس اور آکاش میزائلوں سمیت ہماری فوجی صلاحیت کو اب عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔