ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج مدھیہ پردیش کا ایک روزہ دورہ کریں گے

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج مدھیہ پردیش کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ جناب دھنکھڑ نرسنگھ پور میں 3 روزہ کرشی اُدیوگ سماگم 2025 کا افتتاح کریں گے۔

اِس کِرشی ادیوگ سماگم میں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، ریاستی حکومت کے کئی وزراء اور کسان تنظیموں کے حکام بھی موجود ہوں گے۔ یہ سماگم 28 مئی تک چلے گا۔ کِرشی ادیوگ سماگم کا مقصد پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ریاست کی معیشت پر مبنی زراعت کو منسلک کرتے ہوئے سرمایہ کاری، اختراع اور نوکریوں کے نئے راستے کھولنا ہے۔

سماگم کے مقام پر Agri-Horti Expo کے تحت جدید زرعی مشینری، ڈرونس، اے آئی پر مبنی آلات، پالی ہاؤسز، نامیاتی اور نینو فرٹیلائزرس اور دیگر اشیاء کی نمائش کی جائے گی۔ سماگم میں 8 محکموں کے ذریعے زرعی اختراع پر مبنی 90 اسٹالز بھی قائم کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں