September 22, 2025 9:49 AM | PM GST Reforms

printer

نئی GST ٹیکس شرحیں آج سے ملک بھر میں لاگو ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس نئے ٹیکس نظام کو، آتم نربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی مصنوعات سازی کو فروغ دے کر Swadeshi میں مدد دیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، سامان اور خدمات ٹیکس GST میں تبدیلیوں کو اگلے مرحلے کی اصلاح قرار دیا ہے،  جو بھارت کی معیشت کو تقویت دے گا اور ملک بھر کے  متوسط طبقوں، نوجوانوں اور صارفین کو راحت فراہم کرے گا۔

کَل قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ GST کی نئی شرحیں، محض ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہیں، بلکہ یہ GST کی بچت کا ایک اُتسو ہے، جو کہ روزمرہ کی لازمی اشیاء کی لاگت کو کم کرے گا اور خرچ پر مبنی شرح ترقی کو تقویت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس ٹیکس اصلاح کے نفاذ کے ساتھ ملک، آتم نِربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم اُٹھا رہا ہے۔

آج سے GST کی نئی شرحیں لاگو ہوگئی ہیں، جو صرف 5 فیصد اور 18 فیصد کو برقرار رکھتے ہوئے 12 فیصد اور   28 فیصد کے ٹیکس زمروں کو ختم کردے گا۔ عیش و عشرت کے سامان کو چھوڑ کر، اِن 2 نئے زمروں میں سبھی اشیاء شامل کی گئی ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ اِن اصلاحات کے ساتھ ملک کی شرح ترقی کی داستان میں تبدیلی آئے گی اور نوجوانوں، متوسط طبقوں، کسانوں، خواتین، دُکانداروں، تاجروں اور صنعت کاروں کو اِس بچت اُتسو سے بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی سرکار نے ٹیکس نظام کو آسان بنا دیا ہے۔

جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اِس نئے ڈھانچے کے تحت صرف 5 فیصد اور 18 فیصد زمرے ہی برقرار رہیں گے۔

وزیر اعظم نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گذشتہ 11 سالوں میں 25 کروڑ عوام غربت سے باہر نکلے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہر مکاندار سے اپیل کی ہے کہ وہ Swadeshi کی علامت بنیں اور ہر دکان ملک میں ہی تیار کیے گئے سامان سے آراستہ ہونی چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔