September 22, 2025 9:49 AM
30
نئی GST ٹیکس شرحیں آج سے ملک بھر میں لاگو ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس نئے ٹیکس نظام کو، آتم نربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی مصنوعات سازی کو فروغ دے کر Swadeshi میں مدد دیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے، سامان اور خدمات ٹیکس GST میں تبدیلیوں کو اگلے مرحلے کی اصلاح قرار دیا ہے، جو بھارت کی معیشت کو تقویت دے گا اور ملک بھر کے متوسط طبقوں، نوجوانوں اور صارفین کو راحت فراہم کرے گا۔ کَل قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ GST کی نئی شرحیں، محض ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہیں، بلکہ یہ GST کی بچت کا ایک اُتسو ہے، جو کہ روزمرہ کی لازمی اشیاء کی لاگت کو کم کرے گا اور خرچ پر مبنی شرح ترقی کو تقویت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس ٹیکس اصلاح کے نفاذ کے ساتھ ملک، آتم نِرب...