February 17, 2025 10:20 AM | EARTHQUAKE DELHI

printer

نئی دلّی اور شمالی بھارت کے بہت سے حصوں میں، آج صبح سویرے زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدّت 4 اعشاریہ صفر تھی۔

نئی دلّی اور شمالی بھارت کے بہت سے حصوں میں، آج صبح سویرے زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدّت 4 اعشاریہ صفر تھی۔ زلزلے کی پیمائش کرنے والے قومی سینٹر NCSکے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے صبح سویرے 5 بجکر 36 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز دلّی کے نزدیک پانچ کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ NCS نے بتایا کہ جھٹکے دلّی، نوئیڈا، اندراپورم اور NCR کے دیگر علاقوں میں محسوس    کیے گئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلے کی پیمائش کرنے والے قومی سینٹر کے ڈائریکٹر اوم پرکاش مشرا نے آکاشوانی کو بتایا کہ زلزلے کا مرکز دھولا کنواں تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، آج صبح سویرے دلّی اور آس پاس کے علاقوں میں، زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد، ہر ایک سے اپیل کی ہے کہ وہ پُر سکون رہیں اور احتیاطی اقدامات اپنائیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب مودی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ممکنہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد پوری طرح الرٹ رہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکام صورتحال پر مسلسل پوری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔