مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن، نائب صدر جمہوریہ کے آئندہ انتخاب کے لیے، NDA کے امیدوار ہوں گے۔ بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے یہ اعلان کَل نئی دلّی میں، پارٹی صدر دفتر میں، بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جناب نڈا نے کہا کہ NDA کے سبھی ساتھیوں نے اِس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا مقصد سبھی پارٹیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنا ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا جاسکے۔ جناب نڈا نے کہا کہ پچھلے ہفتے NDA کی شراکت دار اور اپوزیشن پارٹیوں سے اِس سلسلے میں رابطہ قائم کیا گیا۔
جناب چندرپورم پونّو سامی رادھا کرشنن نے، ایک طالب علم لیڈر کے طور پر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔ وہ RSS اور جن سنگھ جیسی تنظیموں میں سرگرم رہے، تبھی سے انہوں نے سیاست کو، عوامی خدمت کے ایک وسیلے کے طور پر اپنایا۔
جناب رادھا کرشنن کو کوئمبٹور سے لوک سبھا کے لیے 2 بار چنا گیا۔ ممبر پارلیمنٹ کے طور پر وہ اقوام متحدہ میں بھارت کے پارلیمانی وفد کا حصہ رہے۔ تمل ناڈو میں انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2016 اور 2020 کے درمیان وہ Coir بورڈ کے چیئرمین رہے۔ جناب رادھا کرشنن نے جھار کھنڈ، تلنگانہ، پوڈوچیری اور مہاراشٹر کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ جناب رادھا کرشنن تمل ناڈو کے شہر Tiruppur میں پیدا ہوئے۔
وہ جنوبی بھارت کے پہلے OBC رہنماء ہیں، جنہیں نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ پیشے سے زراعت اور صنعت کے ماہر ہیں۔ انہیں اُن کی دیانتداری، دوراندیشی اور بے داغ سیاسی زندگی کے لیے جانا جاتا ہے۔
وشنو پی ایس کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں اسلم بیگ
نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب اگلے مہینے کی 9 تاریخ کو ہوگا۔ یہ انتخاب، جناب جگدیپ دھنکھڑ کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیے جانے کی وجہ سے کرایا جارہا ہے۔