August 18, 2025 9:55 AM
21
مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن، نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے، NDA کے امیدوار ہوں گے۔
مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن، نائب صدر جمہوریہ کے آئندہ انتخاب کے لیے، NDA کے امیدوار ہوں گے۔ بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے یہ اعلان کَل نئی دلّی میں، پارٹی صدر دفتر میں، بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب نڈا نے کہا کہ NDA کے سبھی ساتھیوں نے اِس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا مقصد سبھی پارٹیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنا ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے معاملے پر اتفاق را...