مہاراشٹرمیں کَل ممبئی کے ودھان بھون میں وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی صدارت میں ریاست کے عوامی صحت کے محکمے سے متعلق جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جائزہ میٹنگ میں طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف، عوامی صحت کے وزیر پرکاش Abitkar، صحت کی وزیر مملکت میگھنا بورڈیکر اور چیف سکریٹری سُجاتا سونک نے شرکت کی۔
اس دوران وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ریاست کے عوام کی پانچ کلومیٹر کے دائرے میں ہی معیاری طبی خدمات تک رسائی ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ صحت دیکھ بھال اسکیمیں اور خدمات آئن لائن طرز پر دستیاب ہونی چاہیے اور اس مقصد کے حصول کے لیے انھوں نے عوامی صحت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق کارپوریشن کے قیام کے لیے تجویز پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ پھڑ نویس نے یہ بھی کہا کہ صحت کے شعبے میں جدید بنیاد ڈھانچہ تیار کیا جائے۔