ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیہ، اسپین کے شہر بارسیلونا میں، موبائل عالمی کانگریس ایم ڈبلیو سی 2025 میں، بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیہ، اسپین کے شہر بارسیلونا میں، موبائل عالمی کانگریس ایم ڈبلیو سی 2025 میں، بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ یہ کانگریس آج سے 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ وہ اس کانگریس میں، بھارت پویلین کا افتتاح کریں گے، جو ٹیکنالوجی اور مواصلات سے متعلق، دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر تقاریب میں سے ایک ہے۔

انڈیا موبائل کانگریس، ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں بھارت کے اختراعی ایکو نظام کو نمایاں کیا جاتا ہے اور سرکردہ ٹیلی کوم کمپنیاں نیز اختراع کار، اپنی جدید ترین تخلیقات اور دیرپا حل پیش کرتے ہیں۔

بھارت پویلین میں، بھارت کے مواصلاتی آلات کی 38 مینوفیکچرر کمپنیاں جدید ترین مصنوعات پیش کریں گی، جن میں ہارڈویئر اور سافٹ ویئر دونوں شامل ہیں۔

جناب سندھیہ اپنے دورے میں، 5G، AI، 6G، کوانٹم اور اگلے دور کی موبائل ٹیکنالوجیز کے میدان میں، تازہ ترین پیش رفت کے سلسلے میں موقعے تلاش کرنے کے لیے عالمی صنعت کاروں، پالیسی سازوں اور اختراع کاروں سے ملاقات کریں گے۔×

بھارت اور امریکہ کے، مجوزہ باہمی تجارتی سمجھوتے کے لیے بات چیت شروع کیے جانے کی تیاری کے ساتھ کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کا آج سے واشنگٹن دورہ شروع ہوگا۔

توقع ہے کہ جناب گوئل امریکی کاروباری نمائندے (USTR) Jamieson Greer اور امریکی کامرس کے سکریٹری Howard Lutnick کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے واشنگٹن کے حالیہ دورے کے دوران بھارت اور امریکہ نے سال 2030 تک دوطرفہ تجارت کوپانچ سو بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کرنے کے اپنے عزم کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے 2025  کے آخر تک کثیر شعبہ جاتی دو طرفہ تجارتی سمجھوتے(BTA)   کی پہلی قسط پر مذاکرات کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔

پچھلے مہینے جناب گوئل نے کہا تھا کہ بھارت اور امریکہ باہمی تجارت کو 500 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے اور اگلے چھ سے آٹھ مہینے کے اندر ایک مضبوط تجارتی سمجھوتے پر بات چیت کرنے کے تئیں پُر عزم ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں