منی پور میں، ریاستی سرکار نے آج کھونگ جوم کا دن منانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ یہ تقریب تھوبل ضلعے کے کھیباچِنگ علاقے میں، کھونگ جوم وار میموریل کامپلیکس پر منعقد کی جائے گی۔ کھونگ جوم کا دن ہر سال 23 اپریل کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد منی پور کے اُن جانبازوں کی شجاعت اور قربانی کو یاد کرنا ہے، جنہوں نے 1891 کی تاریخی برطانیہ-منی پور جنگ میں اپنی جانیں قربان کر دی تھیں۔ اس تقریب میں منی پور کے گورنر اجے کمار بھلّا، مہمانِ خصوصی ہوں گے اور منی پور کے چیف سکریٹری پرسانت کمار سنگھ تقریب کی صدارت کریں گے۔×
Site Admin | April 23, 2025 9:31 AM | Manipur Khongjom Day
منی پور میں، ریاستی سرکار نے آج کھونگ جوم کا دن منانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔
