ملک کے سب سے زیادہ اختراعی انداز کے Game Developers نے “Create in India Challenge” کے تحت، پہلے ””Road to Game Jam مقابلے میں، سرِ فہرست دس Game Developers میں مقام حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلہ Waves کے تحت، آڈیو ویژول تفریح سے متعلق عالمی سربراہ کانفرنس کے پہلے مرحلے میں منعقد کیا گیا۔
اِن غیر معمولی Games کی نمائش، ممبئی میں اگلے مہینے کی پہلی سے چار تاریخ تک کی جائے گی، جب Gaming کے مستقبل کو تشکیل دینے والی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اِس تقریب کا اہتمام بھارت کی، Game Devleoper ایسوسی ایشن نے، KGen کے ساتھ مل کر کیا ہے۔
اِس نمائش میں Animation، Visual Effects، گیمنگ اور کامکس کو خاص مقام دیا گیا ہے۔ اِس نمائش میں Augmented یا Virtual Reality اور Metaverse کو بھی نمایاں کیا جائے گا، جسے مخلوط طور پر AVGC-XR بھی کہا جاتا ہے۔
اِس مقابلے میں بھارت کے 453 شہروں اور قصبوں کے ایک ہزار 650 سے زیادہ کالجوں کے، ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ طلبا نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ اِس مقابلے کے لیے 175 سے زیادہ ٹیموں نے اپنے Games جمع کرائے ہیں، جن میں سے ہر ایک گیم کا جائزہ، ماہر پیشہ وروں کی ایک جیوری نے، کافی باریک بینی سے لیاہے۔x