ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 13, 2025 9:59 AM | Farmers Govt Meet

printer

ملک بھر کے کسانوں نے تجارتی مذاکرات میں غیر ملکی دباؤ میں نہ آنے اور بھارت کے زرعی مفادات کا تحفظ کرنے پر وزیراعظم کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔

پورے ملک کے کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے، بیرونی دباؤ کے باوجود تجارتی معاہدوں میں بڑے فیصلے کیے۔ ملک بھر کی، کسان تنظیموں کے رہنماؤں اور کاشت کاروں کے ایک بڑے اجتماع نے کل نئی دلّی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  شیو راج سنگھ چوہان سے ملاقات کی اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے سرکار کے فیصلہ کُن اقدامات کے تئیں شکریے اور حمایت کا اظہار کیا۔

کسان تنظیموں کے رہنماؤں اور کاشت کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت اُن لوگوں کے خلاف ایک نیا قانون بنائے گی، جو نقلی کیمیاوی کھادیں اور کیمیاوی مادّے تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات نئی دلّی میں ملک بھر کے کسان تنظیموں کے رہنماؤں اور کاشت کاروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت کسانوں کو جو بیمے کی رقم کی ڈیجیٹل ادائیگی کی جا رہی ہے، اُس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کسانوں کی بہبود کے لیے مختلف اسکیموں کو ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

کسانوں کے رول کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ وہ دن رات کام کرتے ہیں، اس لیے کہ محض بھارت کو نہیں بلکہ دنیا کو خوراک فراہم کی جائے۔