نشانے بازی میں، اولمپک میں تمغہ جیتنے والے گُرپریت سنگھ نے مصر کی راجدھانی قاہرہ میں ISSF رائفل/ پسٹل عالمی چیمپین شپ میں مردوں کے 25 میٹر سینٹر پسٹل فائر مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ گُرپریت فائنل میں یوکرین کے Pavlo Korostylov سے ہار گئے، جس کے بعد انھیں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
عالمی چیمپین شپ میں گُرپریت کا یہ دوسرا انفرادی تمغہ تھا۔ انھوں نے پہلا انفرادی تمغہ 2018 میں Changwon میں 25 میٹر اسٹینڈرڈ پسٹل مقابلے میں حاصل کیا تھا۔
بھارت نے عالمی چیمپین شپ میں کُل 13 تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہ کر اپنی مہم ختم کی۔ اِن میں سونے کے 3، چاندی کے 6 اور کانسے کے 4 تمغے شامل ہیں۔ چین پہلے مقام پر جبکہ کوریا دوسرے مقام پر رہا۔x