February 10, 2025 9:38 AM | Emergency Arab Summit

printer

مصر، فلسطین اور غزہ کے معاملے پر عرب چوٹی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس طلب کرے گا۔

مصر، فلسطین اور غزہ کے معاملے پر عرب چوٹی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس طلب کرے گا۔ یہ اجلاس 27 فروری کو قاہرہ میں منعقد ہوگا۔

چوٹی کانفرنس کے بعد فلسطین سمیت عرب ملکوں سے مشاورت کی جائے گی۔ فلسطین کی درخواست پر عرب چوٹی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے، جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے مصر اور اردن منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جسے دونوں ملکوں اور خطّے کے دیگر ممالک نے مسترد کر دیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔