الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 10 لاکھ شہریوں کو مُفت میں مصنوعی ذہانت AI کی ٹریننگ دی جائے گی اور گاؤں سطح کے کاروباریوں کو ترجیح دی جائے گی۔ جناب ویشنو نے ڈیجیٹل انڈیا کے 10 سال پورے ہونے کا جشن منانے کے لیے نئی دلّی میں منعقدہ CSC دیوس کی ایک تقریب میں اس کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں ملک بھر میں انقلابی تبدیلی لانے والی ڈیجیٹل بااختیاری کی ایک دہائی کو منایا گیا۔
مشترکہ خدمات مراکز CSC کے کارکنوں کی کوششوں اور حصولیابیوں کو اُجاگر کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ملک بھر کے گاؤں سطح کے کاروباریوں نے ہر شہری کو ڈیجیٹل انڈیا کے فوائد فراہم کر کے ایک غیر معمولی مثال پیش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ CSC ملک کے تقریباً 90 فیصد گاؤں تک پہنچ چکے ہیں۔ وزیر موصوف نے اُجاگر کیا کہ UPI کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں ویزا لین دین کو تجاوز کر گئی ہیں، جو دنیا کو یہ دکھاتی ہیں کہ کس طرح ایک چائے بیچنے والا یا سبزی فروش بھارت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال کر سکتا ہے۔ جناب ویشنو نے گاؤں سطح کے تمام کاروباریوں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو IRCTC خدمات فراہم کرنے کی شروعات کریں۔
اس موقع پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جتن پرساد نے ڈیجیٹل فرق کو دور کرنے میں مشترکہ خدمات مراکز CSC کے رول کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ملک بھر میں صرف 83 ہزار CSC تھے، جو اب بڑھ کر تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ہو گئے ہیں۔×