July 17, 2025 10:05 AM
21
مرکز 10 لاکھ شہریوں کو مصنوعی ذہانت کی مفت تربیت فراہم کرے گا، گاؤں کی سطح کے کاروباریوں کو ترجیح دی جائے گی۔
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 10 لاکھ شہریوں کو مُفت میں مصنوعی ذہانت AI کی ٹریننگ دی جائے گی اور گاؤں سطح کے کاروباریوں کو ترجیح دی جائے گی۔ جناب ویشنو نے ڈیجیٹل انڈیا کے 10 سال پورے ہونے کا جشن منانے کے لیے نئی دلّی میں منعقدہ CSC دیوس کی ایک تقریب میں اس کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں ملک بھر میں انقلابی تبدیلی لانے والی ڈیجیٹل بااختیاری کی ایک دہائی کو منایا گیا۔ مشترکہ خدمات مراکز CSC کے کارکنوں کی کوششوں اور حصولیابیوں کو اُجاگر کرتے...