September 2, 2025 10:02 AM | Punjab Flood

printer

مرکز نے پنجاب کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے، جہاں 12 ضلعے بدترین سیلاب سے دوچار ہیں۔ 29 افراد کی موت ہوگئی ہے اور تقریباً ایک لاکھ ہیکٹیئر زرعی زمین متاثر ہوئی ہے۔

پنجاب بدترین سیلاب سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ سے اگست سے 29 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ تمام بارہ متاثرہ اضلاع میں یہ اموات ہوئی ہیں، سب سے زیادہ چھ اموات سرحدی ضلع پٹھان کوٹ میں ہوئی ہیں جبکہ تین افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ جالندھر کے ہمارے نامہ نگارنے خبر دی ہے کہ دو لاکھ 46 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 45 ہزار صرف گرداس پور میں ہیں۔ 15 ہزار 600 افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا ہے۔ ریاست میں دور دور تک ہونے والی بارش نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ x

پنجاب میں دور دور تک ہونے والی بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیاہے اور ریاست سیلاب سے نبرد آزما ہے۔ موسمیات کی ماہرPawneet Kaur Kingra  کے مطابق مسلسل بارش نے ریاست میں پچھلے 55 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آگئی ہے اور سیکڑوں مویشی بھی ڈوب کر مرگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بھگونت مان سنگھ نے کہا کہ پنجاب حالیہ تاریخ کے سب سے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے اور انھوں نے اس مشکل گھڑی میں متاثرین کی ہرممکن مدد کی یقین دہائی کرائی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔