مرکز نے خام پام تیل، خام سویابین تیل اور خام سورج مُکھی تیل پر عائد بنیادی کسٹم ڈیوٹی کو دس فیصد کم کردیاہے۔ اِس کا مقصد کھانا پکانے کے مختلف قسم کے تیل کی خوردہ قیمتوں میں کمی لانا اور تیل کی گھریلو کمپنیوں کو تحفظ دینا ہے۔ وزارت خزانہ نے کل اِس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس پر فوری طور سے عمل شروع کردیاگیا ہے۔
اِس سے پہلے ان تین قسم کے خام خوردنی تیلوں پر عائد ڈیوٹی 20 فیصد تھی۔ بھارت اپنے گھریلو خوردنی تیل کی 50 فیصد سے بھی زیادہ ضرورت درآمدات سے پوری کرتا ہے۔ بھارت نے 2023-24 کے، تیل کی، نومبر سے اکتوبر تک کے مارکٹنگ سال میں، 159 لاکھ 60 ہزار ٹن خوردنی تیل برآمد کیا تھا، جس کی قیمت ایک اعشاریہ تین دو لاکھ کروڑ روپے تھی۔
ریفائنڈ آئل پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی 32 اعشاریہ پانچ فیصد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
بھارت، ملیشیا اور انڈونیشیا سے پام تیل درآمد کرتا ہے اور سویابین کا تیل برازیل اور ارجنٹینا سے آتا ہے۔ x