May 31, 2025 9:44 AM

views 15

مرکز نے خوردہ قیمتوں میں کمی لانے کیلئے خام پام تیل، خام سویابین تیل اور خام سورج مُکھی تیل پر عائد بنیادی کسٹم ڈیوٹی کو دس فیصد کم کردیا ہے۔

مرکز نے خام پام تیل، خام سویابین تیل اور خام   سورج مُکھی تیل پر عائد بنیادی کسٹم ڈیوٹی کو دس فیصد کم کردیاہے۔ اِس کا مقصد کھانا پکانے کے مختلف قسم کے تیل کی خوردہ قیمتوں میں کمی لانا اور تیل کی گھریلو کمپنیوں کو تحفظ دینا ہے۔ وزارت خزانہ نے کل اِس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس پر فوری طور سے عمل شروع کردیاگیا ہے۔ اِس سے پہلے ان تین قسم کے خام خوردنی تیلوں پر عائد ڈیوٹی 20 فیصد تھی۔ بھارت اپنے گھریلو خوردنی تیل کی    50 فیصد سے بھی زیادہ ضرورت درآمدات سے پوری کرتا ہے۔ بھارت نے 2023-24 کے،...