اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے مارکیٹنگ سیزن 2025-26 کے لیے خریف کی 14 فصلوں کے واسطے کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافے کو منظوری دے دی ہے۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ سرکار نے کاشتکاروں کے لیے اُن کی فصل کی پیداوار کے ضمن میں منافع بخش قیمتوں کو یقینی بنانے کی خاطر خریف فصلوں کی MSP میں اضافہ کیا ہے۔
مرکزی کابینہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے ڈیڑھ فیصد کے موجودہ امدادی سود کے ساتھ تبدیل شدہ امدادی سود اسکیم کو جاری رکھے جانے کی بھی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں بھارتی ریلویز کے دو ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو بھی منظور کیا ہے۔×